Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

تیل کی قیمتیں؛ایرانی پارلیمان کے اسپیکر نے خبردارکردیا

محمد باقر قالیباف(Mohammad-Bagher Ghalibaf) نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں اور یہ 140 ڈالر فی بیرل تک بھی جا سکتی ہیں۔

ایرانی پارلیمان کے اسپیکر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “تین دن گزر گئے ہیں اور ابھی تک کوئی کنواں نہیں پھٹا”، اور مزید کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو اس صورتحال کو مزید 30 دن تک بڑھا کر براہ راست نشر بھی کیا جا سکتا ہے.

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کا مقصد ملک کو کمزور کرنا ہے، تاہم ایران اس دباؤ کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پشاور زلمی کو پی ایس ایل 11 کے فائنل میں پہنچتے ہی بڑی خوشخبری مل گئی

ماہرین کے مطابق اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی تو عالمی تیل کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں مزید اضافہ ممکن ہے اور اس کے اثرات عالمی معیشت پر بھی مرتب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں