کراچی (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں دو روزہ کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4,400 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 83 ہزار 962 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3,772 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 14 ہزار 919 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 44 ڈالر بڑھ کر 4,616 ڈالر ہو گیا ہے۔
23 تولہ طلائی زیورات چوری کا ڈراپ سین، گھر میں رنگ روغن کرنے والا گرفتارمزید پڑھیں:
