Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

23 تولہ طلائی زیورات چوری کا ڈراپ سین، گھر میں رنگ روغن کرنے والا گرفتار

ٹیکسلا میں پولیس نے گھر میں ہونے والی بڑی چوری کی واردات (Robbery)کو ٹریس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم شہری کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کے طلائی زیورات چرا کر فرار ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم چند روز قبل اسی گھر میں پینٹنگ کا کام کر رہا تھا اور موقع ملنے پر اس نے 23 تولہ سونا چرا لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر کے مسروقہ زیورات برآمد کر لیے گئے، جو بعد ازاں اصل مالک کے حوالے کر دیے گئے۔ شہری نے فوری کارروائی پر پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دوسری جانب کراچی میں بھی جرائم کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ صدر کے علاقے میں ڈاکو جیولری شاپ سے کروڑوں روپے مالیت کی تجوری لے اڑے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے شٹر کاٹ کر دکان میں داخل ہو کر چوکیدار کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا اور بعد ازاں اسے لالچ دے کر اپنے ساتھ ملا لیا۔

حکومت سندھ کا پسماندہ علاقوں اور صنعتوں کو سستی بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ

مزید برآں کراچی کے علاقے گلبرگ میں دن دہاڑے ایک تاجر کے گھر میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جہاں مسلح افراد نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی اور سونا لوٹ لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مختلف واقعات کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں