اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی حصوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور نواب شاہ میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح سکرنڈ میں 45، دادو، لسبیلہ اور موہنجو داڑو میں 44، حیدرآباد اور سکھر میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم بعد از دوپہر جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ دن کے دوران درجہ حرارت 33 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی اور درجہ حرارت 37 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ نمی کا تناسب بھی بلند رہے گا۔
دوسری جانب گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا کے علاقوں میں جزوی ابر آلود موسم کے ساتھ بعض مقامات پر بارش اور گرج چمک کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:مہنگائی کا نیا طوفان، چینی پر ٹیکس واپس
