Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

اہم اعلان،ڈرائیونگ لائسنس فیس کا نیا نظام

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) موٹروے پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس فیس کی کیش لیس ادائیگی کا نظام متعارف کرادیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز زغر علی نے اسلام آباد میں نئی ​​سہولت کا باضابطہ افتتاح کیا۔ ترجمان کے مطابق شہری اب ایزی پیسہ، جاز کیش اور بینکنگ ایپس کے ذریعے فیس ادا کر سکیں گے۔

کیش لیس ادائیگی درخواست دہندگان کو بینک جانے کی پریشانی سے بچائے گی۔ اسلام آباد ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی میں کیو آر کوڈ مشینیں فعال کر دی گئی ہیں۔

شیخوپورہ اور کوئٹہ لائسنسنگ اتھارٹیز میں بھی QR کوڈ کی سہولت دستیاب ہوگی۔ ڈیجیٹل ادائیگی سے شہریوں کے وقت اور اضافی اخراجات میں کمی آئے گی۔
مزید پڑھیں‌:جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمتیں حاصل کرنے کا سنہری موقع ’’پرکشش آسامیاں خالی‘‘

یہ بھی پڑھیں