Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

گوجرانوالہ, دولہا ٹریکٹر پر بارات لے کر دلہن لینے پہنچ گیا

گوجرانوالہ (اوصاف نیوز) پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں دولہا ٹریکٹر پر بارات لیکر شادی ہال پہنچ گیا، دولہا اپنا ٹریکٹر سجا کر دلہنیا لینے میرج ہال پہنچ گیا

ٹریکٹر کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا اور دولہا خود ٹریکٹر چلا کر اپنی دلہن لینے پہنچا۔ اس حوالے سے دولہا زوہیب حسن کا کہنا تھاکہ زمیندار ہوں اور ٹریکٹر ٹرالی اپنی ہے، اسے ہی سجا کر لے آیا ہوں۔

دوسری جانب دولہے کی اپنی دلہن لینے پہنچنے کے انوکھے انداز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ میرج ہال میں موجود لوگ اس انوکھے دولہے کیساتھ سیلفیاں بناتے رہے ۔
مزید پڑھیں:ایران کے ساتھ جنگ کا پہلا بڑا دھچکا:سستی ترین ایئرلائن کا آپریشن بند کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں