Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

صدر اور وزیراعظم کا اہم پیغام

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر آصف علی زرداری اور شہباز شریف نے اپنے پیغامات میں ذمہ دار صحافت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے غیر مصدقہ خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ پروپیگنڈا، فیک نیوز اور غیر مستند معلومات کی روک تھام صحافیوں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں امن و استحکام صرف سفارت کاری ہی نہیں بلکہ مستند معلومات اور ذمہ دارانہ صحافت سے بھی ممکن ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اختلافات کے حل کے لیے مکالمے اور مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے قومی میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے مشکل حالات میں قومی یکجہتی کو فروغ دیا اور عوام تک درست معلومات پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

صدر مملکت نے بھی اپنے پیغام میں آزاد، ذمہ دار اور باخبر صحافت کو جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔
مزید پڑھیں‌:قیامت خیز آگ،متعدد افراد جان سے گئے

یہ بھی پڑھیں