اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی تجویز زیر غور ہے، جس کے تحت تنخواہوں میں تقریباً 7 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے تجاویز پر کام جاری ہے تاہم وزارت خزانہ کی جانب سے ابھی تک کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آیا۔ حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے مزید سہولیات بھی متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ تجاویز منظور ہو جاتی ہیں تو ملک بھر کے ہزاروں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو براہ راست فائدہ پہنچے گا، تاہم حتمی فیصلہ حکومت کی مالی استعداد اور بجٹ حکمت عملی کے مطابق کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:صدر اور وزیراعظم کا اہم پیغام
