Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

عمران خان سےمتعلق بڑی خبر سامنے آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے بانی کی جانب سے ایکس اکائونٹ بند کرنے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کل مقرر کر دی ہے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر کل درخواست پر سماعت کریں گے۔ اڈیالہ جیل حکام پہلے ہی اپنا جواب جمع کرا چکے ہیں، عدالت نے دیگر فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے بانی کی جانب سے سلمان اکرم راجہ کیس کی پیروی کر رہے ہیں۔ عدالت نے کیس پر بات کرنے کے لیے سلمان اکرم راجہ کو بانی سے ملاقات کی اجازت دی تھی۔ واضح رہے کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی سلمان اکرم راجہ سے ملاقات نہیں ہوسکی۔
مزیدپڑھیں‌:اسرائیل نے امریکہ سے جدید ایف35 اور ایف15 آئی اے طیاروں کے دو سکواڈرن خریدنے کی منظوری دیدی

یہ بھی پڑھیں