اسرائیل نے امریکی کمپنیوں لاک ہیڈ مارٹن(Lockheed Martin) اور بوئنگ سے ایف-35 اور ایف-15 آئی اے طیاروں کے دو نئے جنگی سکواڈرن خریدنے کے منصوبے کی حتمی منظوری دے دی ۔
برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزارتِ دفاع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس سودے کی مالیت دسیوں ارب شیکل ہے۔اسرائیلی ویب سائٹ دی ٹائمز آف اسرائیل کی وزارتی کمیٹی برائے خریداری نے گذشتہ ہفتے کے آخر میں وزارتِ دفاع کے اس منصوبے کی منظوری دی ہے جس کے تحت لاک ہیڈ مارٹن سے ایف-35 آئی کا چوتھا سکواڈرن اور بوئنگ سے ایف-15 آئی اے کا دوسرا سکواڈرن حاصل کیا جائے گا۔
ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کا گوشت مہنگا ہو گیا
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق ان طیاروں کی شمولیت کے بعد آنے والے برسوں میں اسرائیلی فضائیہ کے پاس ایف-35 آئی طیاروں کی مجموعی تعداد 100 تک پہنچ جائے گی جبکہ ایف-15 آئی اے جو جدید ایف-15 ای ایکس کا اسرائیلی ماڈل ہے کی تعداد 50 ہو جائے گی۔


