کراچی (کامرس ڈیسک) سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ نئی قیمت 483762 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 172 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 14 ہزار 747 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کی کمی کے بعد سونا 4614 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 193 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 8014 روپے ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم اپنا گھر سکیم،درخواست دینے کا عمل جاری
