خضدار (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز خضدار سے 62 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب بتایا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ حکام نے صورتحال کی نگرانی شروع کر دی ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کچھ دیر تک خوف کی فضا قائم رہی۔
مزید پڑھیں:خوشخبری!صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
