Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

کیا واقعی کنگنا اور راہول گاندھی شادی کر رہے ہیں؟

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی سے شادی کی خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔ بالی ووڈ انڈسٹری میں کنگنا اپنی اداکاری کے ساتھ اپنی بولڈ، متنازعہ اور اوٹ پٹانگ رائے کے لیے جانی جاتی ہیں۔ حال ہی میں بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی بی جے پی میں شمولیت کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقیدی تبصرے دیکھنے میں آئے وہیں کچھ بے بنیاد اور جعلی پوسٹس بھی وائرل ہو رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ایک میم پیج کے ذریعے کنگنا کا ایک فرضی کمنٹ شیئر کیا گیا، جس میں لکھا تھا کہ ‘اگر راہول گاندھی بی جے پی میں شامل ہوتے ہیں تو میں ان سے شادی کرنے کو تیار ہوں’۔

بعد ازاں اس جعلی پوسٹ کو کنگنا کا اصلی بیان بتایا گیا اور بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اگر کنگنا بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرتی ہیں تو راہول گاندھی سے شادی کرنے کو تیار ہیں۔ ایسی ہی ایک انڈر دی ریڈار سوشل میڈیا پوسٹ کنگنا کی نظروں سے اوجھل نہیں ہو سکی۔ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ کا اسکرین شاٹ دوبارہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ جعلی خبر انتہائی افسوسناک ہے، سیاست میں بھی خواتین کی کوئی عزت اور وقار نہیں، جو لوگ یہ جعلی خبر پھیلا رہے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے۔
مزید پڑھیں‌:زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر

یہ بھی پڑھیں