Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پی ٹی آئی میں بڑی ہلچل،اہم اعلان جاری

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب میں بڑا تنظیمی فیصلہ کرتے ہوئے رابطہ اور مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کے دستخط سے رابطہ و مانیٹرنگ کمیٹی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امجد خان نیازی کو پنجاب رابطہ کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے جبکہ نعیم حیدر پنجوٹھہ، شوکت محمود بسرا، علی اعجاز بٹر اور مہر عبدالستار کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ یہ کمیٹی چاروں ریجنز کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کے ساتھ براہ راست رابطے کی ذمہ دار ہوگی اور صوبے بھر میں پارٹی تنظیموں کی تکمیل اور کام کو یقینی بنانے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی بلدیاتی انتخابات سمیت تمام انتخابی تیاریوں کی نگرانی کرے گی۔ کمیٹی پارٹی کے تمام ونگز کی سرگرمیوں کو مربوط کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔ کمیٹی کو سیاسی تقریبات کی منصوبہ بندی اور ان پر عملدرآمد کی نگرانی کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔ اسی طرح کمیٹی عدالتی مقدمات میں قید کارکنوں کی بہبود اور قانونی معاونت کی بھی نگرانی کرے گی۔ انصاف لائرز فیڈریشن کے ساتھ رابطے کے ذریعے قانونی معاملات کی پیروی کی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں تنظیمی امور کی نگرانی کے لیے بنائی گئی خصوصی کمیٹی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہو گی۔
مزید پڑھیں‌:عازمین حج ہوشیار،نئے سخت ضوابط نافذ

یہ بھی پڑھیں