Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

پی ایس ایل 11 اور ایمرجنگ ٹیمز کا اسکواڈ سامنے آگیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 11 کے اختتام پر ایونٹ کی ٹیم اور ایونٹ کی ایمرجنگ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم بھی ایونٹ کی ٹیم کی قیادت کریں گے۔پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ دونوں ٹیموں میں 12 کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ اسی ٹیم کے وکٹ کیپر کوشل مینڈس اور اسپنر سفیان مقیم بھی ایونٹ کی ٹیم میں شامل ہیں۔

حیدر آباد کنگز مین کے عثمان خان، حسن خان اور حنین شاہ کو ٹیم میں جگہ ملی، لاہور قلندرز کے فخر زمان اور شاہین آفریدی کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور فاسٹ بولر رچرڈ گلیسن کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ملتان سلطانز کے شان مسعود کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حسن نواز کو 12 ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

ایونٹ کی ایمرجنگ ٹیم میں لاہور قلندرز کے عبید شاہ، حیدر آباد کنگز کے معز صداقت اور حنین شاہ، پشاور زلمی کے علی رضا، فرحان یوسف، ملتان سلطانز کے مومن قمر اور محمد اسماعیل شامل ہیں۔اس کے علاوہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے سمیر منہاس، راولپنڈی کے سعد مسعود، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شمائل حسین اور کراچی کنگز کے سعد بیگ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔لاہور قلندرز کے محمد فاروق 12ویں کھلاڑی کے طور پر ٹورنامنٹ کی ایمرجنگ ٹیم میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں‌:پی ٹی آئی میں بڑی ہلچل،اہم اعلان جاری

یہ بھی پڑھیں