Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

نئی اپڈیٹ، ڈرائیونگ لائسنس کے قواعد میں تبدیلی

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ڈیجیٹل لائسنس مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل لائسنس مینجمنٹ سسٹم کا آغاز عمران خان کے وژن کا عملی نفاذ ہے، نئے نظام کے تحت ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء مکمل طور پر ڈیجیٹل ہو گیا ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ سروسز کی ڈیجیٹائزیشن سے شہریوں کو سہولت، میرٹ اور شفافیت یقینی ہوگی، ڈیجیٹل سسٹم صوبائی حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کی جانب اہم سنگ میل ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت ای گورننس، آن لائن سروسز اور ڈیجیٹل ادائیگیاں بھی متعارف کروا رہی ہے۔

اس کے علاوہ سہیل آفریدی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت اب تک ہزاروں لرنر اور مستقل لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں جو کہ AI پر مبنی چہرے کی شناخت اور آن لائن میڈیکل سرٹیفکیٹ سسٹم کا حصہ ہے۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ کیو آر کوڈ کی تصدیق اور مرکزی ڈیٹا بیس کی تیاری بھی مکمل کر لی گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:اداکارہ ہما قریشی بوائے فرینڈ رچت سنگھ سے شادی کیلئے تیار

یہ بھی پڑھیں