Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

اداکارہ ہما قریشی بوائے فرینڈ رچت سنگھ سے شادی کیلئے تیار

بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی (Huma Qureshi)اپنے مبینہ بوائے فرینڈ رچت سنگھ سے شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی شادی اسی سال متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہما قریشی جولائی 2026 میں 40 برس کی ہو جائیں گی اور رپورٹس کے مطابق ان کی شادی اکتوبر یا نومبر میں متوقع ہے، تاہم اب تک اداکارہ یا رچت سنگھ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

حال ہی میں ممبئی ایئرپورٹ پر ہما قریشی کو اپنے بھائی ثاقب سلیم کے بجائے رچت سنگھ کے ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات اور ممکنہ شادی سے متعلق قیاس آرائیوں میں تیزی آ گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Huma Qureshi (@iamhumaq)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریبات کو سادہ اور نجی رکھنے کا امکان ہے، جس میں صرف قریبی عزیز و اقارب اور چند دوستوں کو مدعو کیا جائے گا۔ تاہم شادی کے بعد ایک بڑی رسیپشن تقریب منعقد کیے جانے کا امکان ہے جس میں فلم انڈسٹری کی نمایاں شخصیات کو مدعو کیا جا سکتا ہے۔

پی ٹی آئی میں اختلافات کے خاتمے کیلئے گرینڈ مشاورتی اجلاس کا امکان

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رسیپشن ممکنہ طور پر ممبئی میں منعقد ہوگی۔ یاد رہے کہ ہما قریشی اور رچت سنگھ کے تعلقات اس وقت منظرِ عام پر آئے تھے جب دونوں فلم “تھمّا” کی اسکریننگ اور بعد ازاں سوناکشی سنہا کی شادی میں ایک ساتھ شریک ہوئے تھے، جس کے بعد ان کے تعلق کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

یہ بھی پڑھیں