لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری دیتے ہوئے تنخواہوں اور پنشن کی ایڈوانس ادائیگی کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مئی کی تنخواہیں اور پنشن 21 مئی کو ادا کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ سرکاری اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ ادائیگی کا عمل بروقت مکمل کیا جائے۔
حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور کمرشل بینکوں کو بھی ضروری احکامات جاری کیے ہیں تاکہ اس فیصلے پر فوری عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عیدالاضحیٰ سے قبل ملازمین اور پنشنرز کو مالی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے اخراجات باآسانی پورے کر سکیں۔
مزید پڑھیں:لاہور میں چوری کی وہ واردات جس کی بدولت نانی، دادی سمیت پورا خاندان بے نقاب ہوگیا
