Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

عمران خان کیس میں وکیل پر جرمانہ عائد

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی درخواست کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔

عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار پر 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا اور حکم دیا کہ یہ رقم ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کی ڈسپنسری میں جمع کرائی جائے، جہاں اسے غریب مریضوں کے علاج پر خرچ کیا جائے گا۔

سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا طریقہ کار اسلام آباد ہائی کورٹ پہلے ہی طے کر چکی ہے، اس لیے ٹرائل کورٹ اس حوالے سے کوئی متضاد حکم جاری نہیں کر سکتی۔

عدالت کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جی ایچ کیو حملہ کیس میں ضمانت پر ہیں اور جوڈیشل تحویل میں نہیں۔ اسی نوعیت کی درخواستیں پہلے بھی دائر کی جا چکی ہیں، جبکہ متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کے بجائے عدالت کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ وکیل فیصل ملک نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے سلسلے میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کے لیے درخواست دائر کی تھی، جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔
مزید پڑھیں‌:سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، 21 مئی تک ایڈوانس تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان

یہ بھی پڑھیں