پنجاب حکومت(Punjab Government) نے سرکاری ملازمین کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے تنخواہوں اور پنشن کی پیشگی ادائیگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سرکاری محکموں کے ملازمین کو 21 مئی تک تنخواہیں ادا کر دی جائیں، جبکہ پنشنرز کو بھی اسی تاریخ تک ادائیگیاں مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ اقدام عیدالاضحیٰ سے قبل مالی سہولت فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ ملازمین اور پنشنرز اپنی ضروریات بروقت پوری کر سکیں۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے مقررہ تاریخ سے پہلے ادائیگی کے عمل کو یقینی بنائیں تاکہ کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
امریکی کروڈ آئل کی قیمت 2 فیصد کمی کے بعد 104 ڈالر فی بیرل ہوگئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے لاکھوں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو فوری ریلیف ملے گا، خصوصاً ایسے وقت میں جب عید کی تیاریوں کے باعث اخراجات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
