عالمی منڈی میں خام تیل(Crude Oil) کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور مارکیٹ تاحال کسی واضح استحکام تک نہیں پہنچ سکی۔
تفصیلات کے مطابق WTI Crude Oil کی قیمت میں تقریباً 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد یہ 104 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے۔
دوسری جانب Brent Crude Oil کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جو ڈیڑھ فیصد کم ہو کر 113 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر طلب و رسد میں عدم توازن، جغرافیائی کشیدگی اور معاشی غیر یقینی صورتحال تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کی بڑی وجوہات ہیں۔
ادھر دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ جنوبی کوریا کی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی جہاں انڈیکس میں 5 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ جاپان کی مارکیٹ میں بھی معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 0.38 فیصد بڑھا۔
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 9 دن تک بڑھا دی گئیں
اس کے برعکس بھارت، ہانگ کانگ، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ کی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا گیا، جو عالمی معاشی دباؤ کی عکاسی کرتا ہے۔