لاہور(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سالانہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ جاری کر دی۔ سالانہ T20 ٹیم رینکنگ میں سرفہرست 7 ٹیموں نے اپنی پوزیشنیں برقرار رکھی ہیں، عالمی چیمپئن بھارت نے اپنی سالانہ رینکنگ پوائنٹس میں ایک پوائنٹ کھو کر پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
انگلینڈ دوسرے، آسٹریلیا تیسرے اور نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقہ پانچویں، پاکستان چھٹے اور ویسٹ انڈیز ساتویں نمبر پر ہے۔ سری لنکن ٹیم 6 پوائنٹس کی کمی کے بعد 8 ویں سے 9 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم ایک پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ 8ویں نمبر پر آگئی ہے۔ افغانستان 10ویں، زمبابوے اور آئرلینڈ 11ویں اور 12ویں نمبر پر ہیں۔
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کی سالانہ ٹیم رینکنگ کی ٹاپ 10 پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، آئی سی سی ویمنز ٹیم کی سالانہ رینکنگ میں آسٹریلیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ انگلینڈ دوسرے، بھارت تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے اور جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر ہے۔ ویسٹ انڈیز چھٹے، سری لنکا ساتویں اور پاکستان آٹھویں نمبر پر ہے۔
مزید پڑھیں:شناختی کارڈ اور ب فارم پر اضافی فیس نافذ
