کیرالہ (شوبز ڈیسک) کیرالہ کی ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سنتوش کے نائر ٹریفک حادثے میں 65 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کی گاڑی کیرالہ کے علاقے ایڈور میں سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے وقت ان کی اہلیہ بھی گاڑی میں موجود تھیں جو شدید زخمی ہو کر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اداکار کو فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔
سنتوش کے نائر نے 1982 میں فلم “ایتھو آرتی کتھا” سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا اور اپنے طویل کریئر میں 100 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ وہ خاص طور پر منفی اور مزاحیہ کرداروں کے باعث پہچانے جاتے تھے۔
مزید پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کا نمبر سامنے آگیا


