اسلام آباد (کامرس ڈیسک) ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں 31 پیسے کی کمی کر دی گئی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 31 پیسے کی کمی کے بعد نئی قیمت 303 روپے 81 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 3 روپے 69 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر 3584 روپے 90 پیسے ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ اپریل میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 3588 روپے 59 پیسے مقرر کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:امریکی فضائیہ کا ایندھن بردار طیارہ ایمرجنسی سگنل کے بعد لاپتہ
