ایرانی میڈیا(Irani Media) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فضائیہ کا ایک ایندھن بردار طیارہ خلیج فارس کے فضائی حدود میں پرواز کے دوران ہنگامی سگنل جاری کرنے کے بعد لاپتہ ہو گیا ہے، جس کے بعد خطے میں صورتحال پر تشویش پائی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق طیارے نے دورانِ پرواز بین الاقوامی ایمرجنسی کوڈ 7700 نشر کیا، جو عام طور پر اس وقت جاری کیا جاتا ہے جب کسی طیارے کو سنگین فنی خرابی، تکنیکی مسئلے یا کسی ہنگامی صورتحال کا سامنا ہو۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ طیارہ متحدہ عرب امارات کے الظفرہ ایئر بیس سے اڑا تھا اور معمول کے مشن پر خلیج فارس کی فضائی حدود میں پرواز کر رہا تھا۔ تاہم کچھ ہی دیر بعد اس کا زمینی کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا، جس کے بعد اس کی موجودہ پوزیشن کے حوالے سے کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رابطہ منقطع ہونے کے بعد طیارے کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں، تاہم کسی بھی دعوے کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔
عرب امارات میں تعلیمی ادارے بند کرنے اور آن لائن کلاسز کا حکم نامہ جاری
دوسری جانب امریکی حکام کی طرف سے اس واقعے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، جس کے باعث صورتحال مزید غیر یقینی اور مبہم ہو گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کوڈ 7700 کا اجرا ایک سنجیدہ اشارہ ہوتا ہے جو عام طور پر فوری خطرے یا تکنیکی خرابی کی طرف اشارہ کرتا ہے، تاہم کسی بھی طیارے کے لاپتہ ہونے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے باضابطہ تحقیقات اور تصدیق ضروری ہوتی ہے۔


