Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم حکم،رجب بٹ کیس کا فیصلہ آگیا

اسلام آباد (شوبز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ ( پی ایس ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔

جسٹس اعظم خان نے کیس کا 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ درخواست گزار کا نام فوری طور پر پی سی ایل سے خارج کیا جائے، بشرطیکہ کوئی اور قانونی رکاوٹ یا مجاز عدالت کا حکم موجود نہ ہو۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے کا اختیار لامحدود نہیں ہے اور اسے صرف منصفانہ اور قانونی طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔ عدالت کے مطابق اس لسٹ میں نام شامل کرنے سے کسی شخص کی آزادانہ نقل و حرکت کا حق متاثر ہوتا ہے۔

مزید کہا گیا کہ پی سی ایل کا مقصد صرف یہ یقینی بنانا ہوتا ہے کہ متعلقہ فرد تفتیشی اداروں یا عدالت کے سامنے پیش ہو، اور جب یہ مقصد پورا ہو جائے تو پابندی جاری رکھنا غیر ضروری ہو جاتا ہے۔
مزید پڑھیں‌:شہباز گل میرے چھوٹے بھائی ہیں، آپ نے میری غصے میں بنائی گئی ویڈیو چلائی لیکن جو عمران خان کی حمایت میں تھی وہ نہیں چلائی: وسیم عباس

یہ بھی پڑھیں