لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستانی کرکٹر عثمان طارق نے انگلش کاؤنٹی ٹیم واروکشائر سے معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت وہ 2026 وائٹلٹی بلاسٹ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ واروکشائر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عثمان طارق غیر ملکی کھلاڑی کی حیثیت سے ’واروک شائر بیئرز‘ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
اس موقع پر عثمان طارق نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ واروکشائر کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہیں۔ واروکشائر کی ٹیم اپنا پہلا میچ 22 مئی کو وائٹلٹی بلاسٹ میں کھیلے گی جس میں عثمان طارق ایکشن میں نظر آئیں گے۔
مزید یہ کہ وائٹلٹی بلاسٹ کے اختتام کے بعد عثمان طارق دی ہنڈریڈ فار برمنگھم فونکس میں بھی شرکت کریں گے جسے ان کے کیریئر کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
Worth the wait 🎰
Full Story on Usman Tariq joining the Bears ✍️ https://t.co/qWY3J10nYQ
🐻 #YouBears pic.twitter.com/MWJdf3wioc
— Bears (@WarwickshireCCC) May 5, 2026
مزید پڑھیں:چیئرمین کراچی میٹرک بورڈ مستعفی

