Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

چیئرمین کراچی میٹرک بورڈ مستعفی

کراچی(Karachi) میں میٹرک امتحانات کے دوران مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے نے اہم پیش رفت اختیار کر لی ہے، جہاں چیئرمین کراچی میٹرک بورڈ غلام حسین سوہو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق غلام حسین سوہو نے اپنا استعفیٰ سندھ کے سیکریٹری بورڈز کو بھجوا دیا ہے، جسے مزید کارروائی کے لیے وزیر بورڈز کے ذریعے کنٹرولنگ اتھارٹی کو ارسال کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق امتحانی نظام میں بے قاعدگیوں پر تشکیل دی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے سفارش کی تھی کہ چیئرمین کو عہدے سے ہٹایا جائے اور ان کے خلاف اینٹی کرپشن قوانین کے تحت کارروائی کی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر انہیں معطل کیا جاتا تو وہ اپنے اصل محکمے فیڈرل بورڈ میں بھی واپس نہیں جا سکتے تھے۔ اب حتمی فیصلہ کنٹرولنگ اتھارٹی کرے گی کہ ان کا استعفیٰ قبول کیا جائے یا ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کی جائے۔

یاد رہے کہ کراچی میٹرک امتحانات میں انتظامی خامیوں اور بے ضابطگیوں پر گزشتہ کچھ عرصے سے شدید تنقید سامنے آ رہی تھی، جس کے بعد یہ معاملہ مزید سنگین صورت اختیار کر گیا۔

یہ بھی پڑھیں