Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سرکاری و نجی سکولوں کی ٹرانسپورٹ میں بڑی تبدیلی

لاہور (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی نے بچوں کی حفاظت کے لیے سرکاری اور نجی سکولوں کی ٹرانسپورٹ میں کیمرے لگانے کی قرارداد منظور کر لی۔

حکومتی رکن ماریہ طلال نے قرارداد ایوان میں پیش کی جس کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان پنجاب حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ صوبے کے سرکاری اور نجی سکولوں کی وین، بسوں اور رکشوں میں بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔

قرارداد میں کہا گیا کہ اس مقصد کے لیے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کی ٹرانسپورٹ میں سیفٹی کیمرے لگائے جائیں، انہیں ایک مربوط ایپ سے منسلک کیا جائے تاکہ ان کے والدین ان کی براہ راست نگرانی کرسکیں۔
مزید پڑھیں‌:کہاں بادل برسیں گے؟کہاں سورج غضب ڈھائے گا؟اہم پیش گوئی

یہ بھی پڑھیں