محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج رات موسم(Weather) مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ جنوبی حصوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔
تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
بدھ کے روز کی پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے زیادہ تر بالائی اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرمی کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم جنوبی اضلاع میں شدید گرمی کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔ سندھ کے تمام بڑے حصوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کا معاملہ،عمران خان کے فروخت ہونیوالے گھرکانیامالک کون؟تفصیلات سامنے آگئیں
بلوچستان میں بھی بیشتر اضلاع گرم اور خشک رہیں گے جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کشمیر میں موسم خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، تاہم بعد از دوپہر چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ گلگت بلتستان میں موسم خشک اور جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے چند مقامات پر درجہ حرارت کافی زیادہ ریکارڈ کیا گیا، جن میں تربت میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ، لسبیلہ اور مٹھی میں 44، چھور میں 43 اور میرپورخاص میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ شامل ہیں۔


