Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

معروف بھارتی پروڈیوسر آر بی چودھری جان لیوا حادثے کا شکار

ممبئی( شوبزڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر آر بی چودھری المناک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، آر بی چودھری 5 مئی 2026 کو ریاست راجستھان میں ایک ہائی وے پر پیش آنے والے ایک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔وہ ایک خاندانی شادی میں شرکت کے لیے للمبا گاؤں گیا تھا اور تقریب کے بعد واپس آرہا تھا۔

حادثہ بیور کے قریب جونتھا گاؤں کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب سڑک پر آنے والے مویشیوں سے بچنے کی کوشش میں ان کی کار اچانک کنٹرول کھو بیٹھی اور سڑک کے کنارے لگے بیریئر سے ٹکرا گئی۔تصادم اتنا شدید تھا کہ کار کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق آر بی چودھری کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ ان کا داماد اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر جودھ پور کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا۔ توقع ہے کہ ان کی لاش کو 6 مئی کو چنئی منتقل کیا جائے گا، جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

ان کی موت پر بھارتی فلم انڈسٹری کی ممتاز شخصیات، رجنی کانت، کمل ہاسن اور چرنجیوی سمیت کئی فنکاروں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ آر بی چودھری کے پسماندگان میں ان کے بیٹے جیوا اور جیٹھن رمیش اور ان کے اہل خانہ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں‌:لاک ڈاؤن میں جزوی نرمی ،نوٹیفکیشن جاری

یہ بھی پڑھیں