کراچی (کامرس ڈیسک) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 11 ہزار 100 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 88 ہزار 962 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونا 9,517 روپے مہنگا ہو کر 419,206 روپے کا ہو گیا۔ علاوہ ازیں فی تولہ چاندی کی قیمت 223 روپے اضافے سے 8072 روپے ہو گئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 111 ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 4 ہزار 666 ڈالر ہوگئی۔
مزید پڑھیں:طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق
