Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

بجلی صارفین کے لیے خوشخبری،بڑے ریلیف کا امکان

کراچی (نیوز ڈیسک) کے الیکٹرک کے صارفین سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کو 63 ارب 94 کروڑ روپے کا بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈی ایس سی اوز) نے کیلنڈر سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کے لیے ایڈجسٹمنٹ کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرادی ہے، اس درخواست پر سماعت 19 مئی کو ہوگی جس کے بعد صارفین کو ریلیف دینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جنوری سے مارچ کے دوران کیپسٹی چارجز میں 36.83 ارب روپے کی کمی کی گئی جبکہ سسٹم یوز چارجز اور مارکیٹ آپریشن فیس میں 11.24 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید برآں، DSCOs نے انکریمنٹل یونٹس میں 23.51 بلین روپے کی کمی کی بھی درخواست کی ہے، جس سے صارفین کو مجموعی طور پر اہم مالی ریلیف ملنے کی امید ہے۔
مزید پڑھیں‌:مارکیٹ میں تہلکہ،سونے کی قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

یہ بھی پڑھیں