Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سی این جی صارفین متوجہ ہوں،سیکٹر سے بڑی خبر جاری

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں گیس کی شدید قلت کے باعث سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق صوبے میں گیس کی دستیابی اس وقت شدید دباؤ کا شکار ہے، جبکہ درآمدی گیس پر انحصار بھی عالمی اور علاقائی صورتحال کے باعث متاثر ہوا ہے۔ حکام کے مطابق موجودہ حالات میں محدود مقامی گیس کو ترجیحی بنیادوں پر گھریلو صارفین اور ضروری شعبوں کو فراہم کیا جا رہا ہے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے کمشنر پشاور کو ارسال کیے گئے مراسلے میں بتایا گیا کہ شمالی علاقوں سے گیس کی سپلائی بھی سیلاب اور بعض تخریب کاری کے واقعات کے باعث جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے، جس سے مجموعی نظام مزید دباؤ میں آ گیا ہے۔

کمشنر پشاور نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

حکام کے مطابق یہ اقدام عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ محدود گیس کو زیادہ اہم شعبوں کے لیے محفوظ رکھا جا سکے۔ سی این جی کی بندش سے ٹرانسپورٹ کے شعبے پر بھی اثرات پڑنے کا امکان ہے، جبکہ شہریوں کو متبادل ایندھن استعمال کرنا پڑ سکتا ہے جس سے سفری اخراجات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ صورتحال میں بہتری آنے پر گیس سپلائی کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:بجلی صارفین کے لیے خوشخبری،بڑے ریلیف کا امکان

یہ بھی پڑھیں