Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

اسلام آباد پولیس میں بڑا اسکینڈل بے نقاب ، کانسٹیبل پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام

اسلام آباد:(اوصاف نیوز) آباد پولیس کے ایک کانسٹیبل پر اپنی سابقہ بیوی، جو خود بھی پولیس ملازمہ ہیں، کے گھر اور گاڑیوں پر قبضے کے سنگین الزامات سامنے آگئے ہیں، جبکہ انکوائری میں قصور وار قرار دیے جانے کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق کانسٹیبل حشام نامی اہلکار اپنی سابقہ بیوی کے گھر پر قابض ہو گیا ہے جبکہ اس نے سابقہ بیوی کی دو گاڑیوں پر بھی قبضہ جما رکھا ہے۔ معاملے کی شکایت سامنے آنے پر متعلقہ ایس پی نے انکوائری کروائی جس میں کانسٹیبل حشام کو قصور وار قرار دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی نے کارروائی کیلئے انکوائری رپورٹ ایس ایس پی کو بھجوا دی، تاہم رپورٹ میں الزامات ثابت ہونے کے باوجود تاحال کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ کانسٹیبل کو اسلام آباد پولیس کے ایک بااثر سینئر افسر کی پشت پناہی حاصل ہے، جس کے باعث پولیس حکام اس کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں۔

متاثرہ خاتون اور اس کی سہیلی کی جانب سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جبکہ انکوائری میں قصور وار ثابت ہونے کے باوجود قانونی کارروائی نہ ہونا اعلیٰ پولیس حکام کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔
مزید پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ ،صرافہ مارکیٹ میں کھلبلی مچ گئی

یہ بھی پڑھیں