Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ڈی جی خان میں نجی سکول کی چھت گر گئی، 3بچے جاں بحق

ڈیرہ غازی خان(اوصاف نیوز)ڈی جی خان میں ایک نجی سکول کی عمارت کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی وی چینلکے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متعدد بچوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو حکام نے حادثے کے بعد فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

اب تک 8 بچوں کو زندہ ملبے سے نکال لیا گیا ہے، مزید بچے بھی ملبے تلے موجود ہوسکتے ہیں جس کے پیش نظر ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے۔

ریسکیو ٹیمیں، ضلعی انتظامیہ اور اہل علاقہ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ زخمی بچوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:کنگز الیون پنجاب کے سابق کرکٹر 36 سال کی عمر میں چل بسے ، یووراج سنگھ کا اظہار افسوس

یہ بھی پڑھیں