Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

بجلی سستی ہوگی یا مہنگی؟جانیے تفصیلات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجلی کی قیمتوں سے متعلق سوال کا واضح جواب دینے سے گریز کیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پوچھا گیا کہ کیا بجلی پر سبسڈی ختم ہو رہی ہے؟ اس پر محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیر توانائی اویس لغاری اور وزیراعظم اس پر مسلسل کام کر رہے ہیں، آنے والے دنوں میں بجلی کی سبسڈی پر مزید بات چیت ہوگی۔

کمیٹی میں وزیر خزانہ سے پوچھا گیا کہ بجلی سستی ہوگی یا مہنگی؟ اس پر وزیر خزانہ نے واضح جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس کل ہوگا، ہمارے اہداف پورے ہوچکے ہیں، قرض کی منظوری کا انحصار آئی ایم ایف بورڈ پر ہے۔
مزید پڑھیں‌:سوزوکی فرونکس پاکستان میں لانچ، کراس اوور مارکیٹ میں نئی مقابلہ بازی شروع

یہ بھی پڑھیں