راولپنڈی (نیوز ڈیسک) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی Imran Khan سے ان کے رفقا کی ملاقات کا مقررہ دن تھا، تاہم ملاقات کا وقت ختم ہونے کے باوجود کسی بھی پارٹی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے لیے آنے والے رہنما داہگل ناکہ پر پہنچے مگر انہیں جیل کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور وہ واپس روانہ ہو گئے۔
ملاقات کے لیے آنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی خرم ورک اور نسیم علی شامل تھے، جبکہ اراکین صوبائی اسمبلی ظاہر شاہ ، رجب عباسی ، زرعالم اور روبینہ شاہین بھی ملاقات کے لیے داہگل ناکہ پر موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر تمام رہنما بغیر ملاقات کیے واپس روانہ ہو گئے، جبکہ اس صورتحال پر پارٹی رہنماؤں کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
مزید پڑھیں:بلوچستان بورڈ کے تحت میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان





