(اوصاف نیوز)بالی ووڈ کےمعروف ولن شکتی کپور نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اپنی موت کی افواہوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
مزدور کی کم از کم تنخواہ 40000 روپے کرنے کا اعلان ! اہم بل منظور ہوگیا
73 سالہ اداکار نے انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں مداحوں کو یقین دلایا ہے وہ بالکل خیریت سے ہیں۔ویڈیو میں شکتی کپور نے کہا’’ ہیلو ایوری ون، میری موت کی خبر مکمل طور پر جھوٹی ہے، میں بالکل صحت مند اور خوش ہوں۔‘‘انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ براہِ کرم ان افواہوں کو نظر انداز کریں۔
بالی ووڈاداکار نے جامنی رنگ کی شرٹ پہنے نہایت پرسکون انداز میں گفتگو کی اور ساتھ ہی ان افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیا جنہوں نے یہ جھوٹی خبر پھیلائی،انہوں نے کہا کہ میں اس معاملے پر سائبرشکایت درج کروانے جا رہا ہوں کیونکہ یہ بالکل درست عمل نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلا دیش نے 4 وکٹ کے نقصان پر 301 رنز سے دوسرے دن کا آغاز کردیا
