Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ڈھاکا ٹیسٹ: بنگلا دیش نے 4 وکٹ کے نقصان پر 301 رنز سے دوسرے دن کا آغاز کردیا

ڈھاکہ(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ڈھاکا ٹیسٹ میں آج دوسرے دن کا آغاز ہوگیا۔

میزبان ٹیم نے 4 وکٹ کے نقصان پر 301 رنز سے دن کا آغاز کیا۔

کھیل کے پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو بظاہر ان کے لیے مشکل فیصلہ محسوس ہوا کیونکہ پہلے دن پاکستان کے حصے میں صرف 4 وکٹ ہی آسکیں اور 85 اوورز کا کھیل ہوا۔

شاہین آفریدی، محمد عباس، حسن علی اور نعمان علی نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

بنگلادیش کی طرف سے محمود الحسن 8، شادمان اسلام 13، کپتان نجم الحسن شانتو نے 101 اور مومن الحق نے 91 رنز کی اننگز کھیلی اور یوں بنگلا دیش نے پہلے دن اسکور بورڈ پر 301 رنز سجا لیے۔

آج دوسرے دن کے آغاز پر مشفیق الرحیم نے 48 اور لٹن داس نے 8 رنز کے ساتھ بلے بازی کا آغاز کیا۔

پہلے دن کے اختتام پر فاسٹ بولر محمد عباس نے امید ظاہر کی کہ دوسرے روز ہم جلد وکٹیں لے کر بنگلادیش کی اننگز ختم کریں گے۔

مزید پڑھیں۔اسلام آباد میں امریکا۔ایران مذاکرات دوبارہ کب شروع ہونگے؟ بڑی خبر سامنے آ گئی

یہ بھی پڑھیں