پیانگ یانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا نے اپنے آئین میں ایک حساس ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔ اس ترمیم کے تحت اگر سپریم لیڈر کم جونگ ان غیر ملکی حملے میں مارے جاتے ہیں تو فوج فوری طور پر ایٹمی حملہ کرنے کی پابند ہوگی۔
برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کے مطابق جنوبی کوریا کی نیشنل انٹیلی جنس سروس کی جانب سے سرکاری حکام کو دی گئی بریفنگ کے مطابق اس آئینی ترمیم کی منظوری 22 مارچ کو پیانگ یانگ میں 15ویں سپریم پیپلز اسمبلی کے پہلے اجلاس میں دی گئی۔
شمالی کوریا نے آئین میں ترمیم کرتے ہوئے دنیا کو بڑے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک کے سربراہ کو نشانہ بنایا گیا تو ایٹمی نظام خود بخود فعال ہو جائے گا۔ شمالی کوریا نے ملک کے جوہری نظام کو خودکار موڈ میں تبدیل کر دیا ہے۔
کم جونگ اُن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی ذاتی سیکیورٹی کے حوالے سے انتہائی محتاط رہتے ہیں، ہمیشہ سیکیورٹی اہلکاروں سے گھرے رہتے ہیں، ہوائی سفر سے گریز کرتے ہیں اور عام طور پر بھاری بکتر بند ٹرین میں سفر کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:ایران اور امریکہ میں تناؤ،امریکی جہاز پر ڈرون حملہ


