Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

عوام کیلئے بری خبر،آٹے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

لاہور (کامرس ڈیسک) گندم کی نئی فصل کی آمد کے بعد آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ فلور ملز کی جانب سے گندم کی نئی فصل سے تیار کردہ آٹے کی کھیپ مارکیٹ میں پہنچنا شروع ہو گئی ہے جس کے بعد فلور ملز اور دکانداروں کی جانب سے آٹے کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے، 3500 روپے فی من سے آٹے کی قیمت 4300 روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں آٹے کا 10 کلو تھیلا 1080 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے جب کہ 15 کلو آٹے کا تھیلا 1600 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا 2130 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ حالیہ ہفتے کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 290 روپے تک مہنگا ہو گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق شہر قائد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2600 روپے تک پہنچ گئی ہے، اس سے قبل کراچی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2500 روپے تک تھی۔

دستاویز کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 290 روپے، پشاور میں 150 اور خضدار میں 140 روپے مہنگا ہوا، اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 93 روپے، راولپنڈی میں 80 روپے اور بنوں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 20 روپے مہنگی ہو گئی۔ 50، کوئٹہ میں 30 روپے اور ملتان میں 27 روپے۔
مزید پڑھیں‌:آئین میں اہم ترمیم، دنیا کو بڑے خطرے سے خبردار کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیں