Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

عید الاضحیٰ سے قبل نئی قسط جاری کرنے کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سے مستفید ہونے والے لاکھوں خاندانوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے عیدالاضحیٰ سے قبل نئی قسط جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی نئی مالی امداد کی ادائیگیاں 18 مئی 2026 سے شروع ہوں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ مستحق اور کم آمدنی والے خاندانوں کو عید سے قبل ان کی مالی امداد مل سکے تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منا سکیں اور قربانی سمیت دیگر ضروریات پوری کر سکیں۔

ذرائع کے مطابق اس مرحلے میں ملک بھر میں رجسٹرڈ اور اہل خاندانوں کو ادائیگیاں کی جائیں گی جب کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کا عمل بھی جاری رہے گا۔

استفادہ کنندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن اور شناختی دستاویزات مکمل رکھیں تاکہ ادائیگی کے دوران انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بی آئی ایس پی حکام کے مطابق خواتین اور بزرگوں کی سہولت کے لیے ادائیگی مراکز، بینکنگ پارٹنرز اور کیمپ سائٹس پر خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ استفادہ کنندگان کو موبائل پیغامات کے ذریعے ادائیگی کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عید سے قبل مالی امداد کی فراہمی سے مہنگائی کے دباؤ میں دبے غریب خاندانوں کو عارضی ریلیف ملے گا۔ عوامی حلقوں نے حکومت کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ امدادی رقوم کی بروقت اور شفاف تقسیم ہو گی۔
مزید پڑھیں‌:عمران عباس کی نئی پوسٹ نے ہنگامہ کھڑا کر دیا

یہ بھی پڑھیں