Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

بارشوں کا نیا سسٹم، کہاں کہاں بارش ہوگی؟ جانیے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شمالی وزیرستان، کرم اور پاراچنار میں آئندہ 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوہاٹ، اورکزئی، بنوں، پشاور، چارسدہ اور ہری پور کے علاوہ خیبر، نوشہرہ، دیر، صوابی، دروش، شانگلہ، بونیر، سوات اور کالام میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ عوام کو موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب ضلع خیبر میں تیز آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش شروع ہوگئی، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ پشاور میں تیز ہواؤں کے باعث آسمان رات میں تبدیل ہونے لگا، شہر گرد آلود ہواؤں کی لپیٹ میں،تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں حد نگاہ متاثر ہوئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، دو روز کے اندھیرے کے بعد موسم بدل گیا، ہوا کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں۔

محکمہ موسمیات نے آج اور کل بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، پی ڈی ایم نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔تیز گرد آلود ہواؤں کے باعث شہریوں کو محتاط رہنے کا کہا گیا ہے، آندھی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں‌:طلبہ کیلئے بڑی خبر، گرمیوں کی چھٹیوں کا نیا شیڈول زیر غور

یہ بھی پڑھیں