کوئٹہ (نیوز ڈیسک) کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس کی سروس دوسرے روز بھی معطل رہی۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز ٹرین سروس کو تکنیکی وجوہات کی بنا پر دو روز کے لیے منسوخ کیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت اور حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس کی سروس کل بحال ہونے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ ریلوے حکام کی جانب سے کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی نے اہم سنگ میل عبور کر لیا، تاریخ رقم
