ٹوبہ ٹیک سنگھ (نیوز ڈیسک) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے رجانہ میں رکن پنجاب اسمبلی ایوب گادھی کے ڈیرے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایوب گادھی زخمی اور ان کے 4 ساتھی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حملے میں ایوب گادھی بھی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا۔ حکام کے مطابق زخمی ایم پی اے کی حالت مستحکم ہے۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کر دی گئی۔
مزید پڑھیں:محکمہ موسمیات کی ملک کےمختلف علاقوں میں بارش جبکہ بعض میں شدید گرمی کی پیشگوئی
