Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

محکمہ موسمیات کی ملک کےمختلف علاقوں میں بارش جبکہ بعض میں شدید گرمی کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات پاکستان نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش(rain)، آندھی اور بعض مقامات پر ژالہ باری جبکہ سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں شدید گرمی کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے، تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، فیصل آباد، لاہور، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سرگودھا اور سیالکوٹ میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع پشاور، مردان، دیر، چترال، مالاکنڈ، کوہستان، بونیر، نوشہرہ، سوات، مالم جبہ، کالام، کرم، کرک، کوہاٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، صوابی، چارسدہ اور باجوڑ میں بھی بارش متوقع ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

اداکارہ مومنہ اقبال کی جلد شادی بارے خبریں زیر گردش

اسی طرح بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں بھی شدید گرمی برقرار رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے، جبکہ شہریوں کو غیر ضروری دھوپ سے بچنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں