ڈھاکہ ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ پانچویں روز بنگلہ دیش کو جلد از جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے اور پھر جو ہدف ملے گا اسے حاصل کر لیں گے۔ بارش کے باعث بولرز کو تبدیل کرنے کا پلان تبدیل کر دیا گیا۔
ڈھاکہ میں پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ اس وقت آپ کچھ نہیں کہہ سکتے کہ ٹیسٹ میں کس کو برتری حاصل ہے، کل بہت دلچسپ دن ہوگا۔ ہم انہیں جلد از جلد باہر نکالنے کی کوشش کریں گے، یہی ہماری حکمت عملی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اگر بنگلہ دیش ہمت دکھائے اور 70 اوورز میں 260 رنز کا ہدف دے تو ہم جیت کے لیے ضرور جائیں گے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ وہ ایسا کر پائیں گے۔
سلمان علی آغاز نے کہا کہ میری ذاتی خواہش ہے کہ وہ ہمیں 60 سے 70 اوورز میں 260 رنز کا ہدف دیتے لیکن ایسا لگتا نہیں ہے۔پاکستانی بلے باز کا کہنا تھا کہ ہم نے دوسرے دن بہت اچھا کھیلا، ہم جلد آؤٹ ہوئے اور اچھی بیٹنگ کی۔ پہلے دن ہم آگے نہیں تھے، تیسرا دن ملا جلا تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب ٹیسٹ میچ کھیلتے ہیں تو جیتنا ترجیح ہوتی ہے۔ اگر ہمیں پانچویں دن 30، 40 اوورز میں 300 کا ہدف مل جائے تو یہ مشکل ہو جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسٹ میچ میں فاسٹ بولرز نے اچھی بولنگ کی، ہم بنگلہ دیش کو جلد سے جلد آؤٹ کرنا چاہیں گے، وہی بتا سکتے ہیں کہ وہ کیا سوچ رہے ہیں۔سلمان علی آغاز نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی آمد کے بعد اب ٹیمیں میچ جیتنے جاتی ہیں، پچز اس طرح تیار کی جاتی ہیں کہ ان سے نتائج ملیں، جب کہ دس پندرہ سال پہلے ایسی پچیں استعمال ہوتی تھیں اور ٹیسٹ ڈرا ہوتے تھے۔
مزید پڑھیں:پنجاب کے بعد محکمہ تعلیم سندھ نے بھی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
