لندن (شوبز ڈیسک) مشہور فلم سیریز Star Wars: Return of the Jedi میں یادگار کردار ادا کرنے والے برطانوی اداکار Michael Pennington 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے نمائندوں نے پیر کے روز ان کی وفات کی تصدیق کی۔
مائیکل پیننگٹن کو فلم ریٹرن آف دی جیڈی میں موف جارجرڈ کے کردار سے عالمی شہرت حاصل ہوئی، تاہم وہ برطانوی تھیٹر میں شیکسپیئر کے معروف اداکاروں میں بھی شمار کیے جاتے تھے۔ وہ Royal Shakespeare Company کے اعزازی ایسوسی ایٹ آرٹسٹ بھی رہے۔
انہوں نے تھیٹر ڈائریکٹر Michael Bogdanov کے ساتھ مل کر “انگلش شیکسپیئر کمپنی” کی بنیاد رکھی اور کئی دہائیوں تک شیکسپیئر کے ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔
اداکار کی وفات پر فنونِ لطیفہ سے وابستہ شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ معروف اداکارہ Miriam Margolyes نے انہیں ذہین، باوقار اور غیر معمولی صلاحیتوں کا حامل فنکار قرار دیا۔
1943 میں کیمبرج میں پیدا ہونے والے مائیکل پیننگٹن نے اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز 1965 میں بی بی سی سیریز دی وار آف دی روزز ے کیا۔ اپنے طویل فنی سفر کے دوران وہ 70 سے زائد فلموں اور ٹی وی پروڈکشنز میں جلوہ گر ہوئے، جن میں The Iron Lady بھی شامل ہے۔
ان کا آخری کردار 2022 کی سائنس فکشن سیریز Raised by Wolves میں وائس اوور کی صورت میں سامنے آیا۔
مزید پڑھیں:گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات،ن لیگ کے امیدواروںکی باضابطہ تفصیل جاری


