لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے صوبے بھر کے 98 سینئر سول ججز کے تقرر و تبادلے کر دیئے۔ہائی کورٹ نے فیملی ڈویژن، کرمنل ڈویژن اور سول ڈویژن کے سینئر سول ججوں کے تقرر و تبادلے کر دیے ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار راجہ قمر الزمان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
دوسری جانب ٹرانسفر ہونے والے سینئر سول ججز کو 14 مئی تک نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی۔سینئر سول جج وہاڑی کا اضافی چارج سینئر سول جج کریمنل ڈویژن کو سونپ دیا گیا۔
دوسری جانب سینئر سول جج فیملی ڈویژن چکوال، چنیوٹ، خوشاب، لودھراں، رحیم یار خان اور سیالکوٹ کا اضافی چارج کرمنل ڈویژن کے سینئر سول ججز کو سونپا گیا۔
واضح رہے کہ مذکورہ سینئر سول جج اگلے احکامات تک اضافی چارج سنبھالیں گے۔
مزید پڑھیں:بیرون ممالک جیلوں سے رہا پاکستانی قیدیوں کی تفصیلات جاری
